وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے، حزب اختلاف غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے ان کے جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ ہم انہیں روکیں گے نہیں، انہیں عوام کے سامنے بے نقاب ہونے دیں۔
وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس پھیلنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
دوران اجلاس چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر کابینہ نے چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی شفقت الرحمٰن کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔