• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان مخالفین پر مقدموں کا ورلڈ ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں، رانا ثنا اللّٰہ


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللّٰہ نے پی ٹی آئی حکومت پر اپوزیشن کو تصادم کے لیے اکسانے کا الزام لگادیا ہے۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے پرامن جلسوں کو تصادم کی طرف لےجانا چاہتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے مینار پاکستان پر پانی لگانا شروع کردیا ہے، یہ کام حکومت اور تابعدار خان کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔


ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر مینار پاکستان پر اپوزیشن اتحاد کو جلسے کرنے سے روکا گیا تو اس کے برے اثرات سامنے آسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے مینار پاکستان پر اکٹھے ہونے والے ہجوم کا رخ کسی اور ہی طرف ہوجائے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ یہ کنٹینر کھڑے کرلیں، چاہے پانی کھڑا کرلیں، لاہور میں اپوزیشن اتحاد کا جلسہ ہر صورت میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تابعدار خان سیاسی مخالفین کیخلاف مقدموں کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا چاہتا ہے۔

تازہ ترین