اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سی پیک کے تحت خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر اسدقیصر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ میں سی پیک منصوبوں کی بروقت تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے اسپیکر کو سی پیک کے جاری منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ رشکئی اکنامک زون کا افتتاح جلد کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروےاور سی پیک کے دیگر منصوبوں پر جلد کام مکمل ہوجائے گا۔