پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ حکومت ڈلیور نہیں کر پارہی۔ مزید رہی تو ملک کو مزید نقصان ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفے تمام اسمبلیوں سے دیے جائیں گے۔ تین چار ہفتے کا پراسس ہے جس میں جلسے، احتجاج اور شٹرڈاؤن شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ماضی میں ہوتا رہا ہے بات ویسے نہیں ہوگی، نیک نیتی کے ساتھ کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لاہور جلسے کے بعد کا لائحہ عمل سامنے آگیا ہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز سمیت اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کی قیادت نے شرکت کی۔