• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بات حکومت سے نہیں سیاست پر اثر انداز اداروں سے ہوگی، شاہد خاقان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، بلکہ ان اداروں سے ہوگی جو سیاست پر اثر انداز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پچھلا نیب کا کیس 9 سال چلا تھا، یہ کیس بھی جلد ختم ہوگا ، پٹرولیم بحران حکومت نے خود پیدا کیا ہے، پارلیمانی نظام یکطرفہ نہیں چل سکتا، ہم اقتدار کی نہیں بلکہ نظام کی خرابی کی بات کررہے ہیں، حکومت سے نہیں سیاست پر اثر انداز اداروں سے بات ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا یہ حکومت 2018 کے الیکشن کا نتیجہ ہے، جو 2018 کے الیکشن میں ہوا وہ دوبارہ ہوا تو ملک آگے نہیں چلے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آئین کو توڑنے والے اور الیکشن چوری کرنے والے مسائل کا فیصلہ ہوگا تو ملک آگے چلے گا۔

تازہ ترین