• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن ترقی پسند مصنفین کا بھارت کے کسانوں کے مطالبات تسلیم کئے جانے کا مطالبہ

انجمن ترقی پسند مصنفین کی جانب سے تنظیم کا آن لان اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ہندوستان کے کسانوں کے احتجاج کی بھر پور حمایت کی گئی۔

اجلاس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کسانوں کے خلاف فسطائی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی گئی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف برپا ہونے والی کسانوں کی تحریک بھارتی حکو مت کی ان ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف جس نے کسانوں کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے۔

ہندوستان کے شہری اور کسان کھیت مزدور شدید سردی کی لہر میں سڑکوں پر سکڑے بھیٹھے ہیں اور دوران پولیس فورس نے کسانوں پر آنسو گیس کے متعدد گولوں ، واٹر کینن اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔

انہوں نے بڑی بڑی رکاوٹیں اور خاردار تاروں پر باڑ لگائی یہاں تک کہ انہوں نے قومی شاہراہوں پر وسیع اور گہری کھائیں کھودیں تاکہ پرامن مظاہرین کی قومی راجدھانی دہلی جانے سے پہلے وہ اپنے منصفانہ مطالبات پیش کرسکیں۔

ہم کسانوں کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جو دسیوں ہزاروں تعداد میں کامیابی کے ساتھ دہلی کی سرحدوں تک پہنچے ہیں۔

تازہ ترین