• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا مقابلہ ٹینٹ سروس والوں اور ڈی جے بٹ سے ہے، عظمیٰ بخاری

ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مقابلہ ٹینٹ سروس والوں اور ڈی جے بٹ سے ہے، ہمارے پاس ڈی جے بٹ کے علاوہ اور بھی بہت سے وینڈر ہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جے بٹ کے ان کے جلسے سجانے پر کتنے احسانات ہیں، ان کے شر سے وہ لوگ بھی محفوظ نہیں جن کےان پر احسانات ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل ریلی ضرور نکلے گی موسم ہمارے کےلیے رکاوٹ نہیں ہے۔

تازہ ترین