• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: PDM جلسے سے قبل ڈی جے بٹ گرفتار، مقدمہ درج

لاہور پولیس نے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لئے ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ کو گرفتار  کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور پولیس نے ڈی جے بٹ کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے، مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے ہاتھا پائی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کےشر سے وہ لوگ بھی محفوظ نہیں جن کےان پر احسانات ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ساؤنڈ سسٹم وینڈر ڈی جے بٹ کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔


مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جے بٹ کے پی ٹی آئی کے جلسے سجانے کے حوالے سے کتنے احسانات ہیں، مگران کے شر سے ان پر احسانات کرنےوالے لوگ بھی محفوظ نہیں ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کا مقابلہ بہت سے لوگوں سے ہے، مگرعمران خان کا مقابلہ ٹینٹ سروس والوں اور ڈی جے بٹ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹا آدمی اپنی چھوٹی ذہنیت دکھائے گا، جلسے کے لئے متبادل انتظامات بھی موجود ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ موٹر سائیکل ریلی ضرور نکلے گی موسم ہمارے کےلیے رکاوٹ نہیں ہے۔

تازہ ترین