پی ڈی ایم کی تحریک آخری مرحلے میں داخل ہونی والی ہے تاہم سندھ میں پی ڈی ایم کی قابل ڈکر سرگرمیاں نظر نہیں آ رہی پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے ملتان کے جلسے کے شرکا پر پنجاب حکومت کی جانب سے مبینہ تشدد کے خلاف جمعہ ہفتہ اور اتوار کو للک بھر کے اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا تھا مگر سندھ میں قابل ذکر احتجاجی مطاہرے نہیں ہوئے مسلم لیگ نے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کی قیادت میں کراچی پریس کلب پر ایک مظاہرہ کیا۔
جبکہ جے یو آئی نے کراچی سمیت مختلف مقامات پر مظاہرے کئے عوام کی نگاہیں اب پی پی پی قیادت پر جمی ہوئی ہے پہی پی پی اتحاد کی بڑی جماعت ہے اور یہ اپوزیشن کی واحد جماعت ہے جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے اپوزیشن کو پی پی پی سے بڑی توقعات ہیں بلاول بھٹو ایک ماہ تک گلگت بلتستان کے الیکشن میں مصروف رہے بعد ازاں انہیں کرونا ہو گیا اس طرح وہ ڈیڈھ ماہ تک پی دی ایم میں ذیادہ فعال کردار ادا نہیں کر سکے تاہم اس دوران آصفہ بحتو زردای کی سیاست میں انٹری نے انکی کمی کو کسی حد تک پورا کر دیا۔
بعض حلقے یہ بھی الزام عائد کرتے ہیں کہ بلاول بحتو کی غیر حا ضری طے شدہ حکمت عملی کا حصہ تھا بلاول بٹھو پی ڈی ایم کی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر کے ان افواہوں کا جواب دے سکتے ہیں ادھر کراچی کی ترقی کیلئے تشکیل دی گئی رابطہ کمیٹی نے شہر کی ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا جس میں نالوں کی صفائی ، کچرے کو ٹھکانے لگانا ، پانی کی فراہمی اور کچھ اہم سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی افتخار شہلوانی، سیکرٹری بلدیات نجم شاہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان ، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم اے زبیر چنہ اور این ای ڈی کے پروفیسر ڈاکٹر عدنان نے شرکت کی جبکہ وفاقی حکومت کی نمائندگی اسد عمر نے کی اور ان کے ہمراہ دیگر ممبران میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ، جی او سی کراچی میجر جنرل عقیل اور دیگر شامل تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی کو تین بڑے نالوں جس میں محمود آباد ، گجر اور اورنگی نالہ شامل ہیں کا سروے اور انکی ری ماڈلنگ ڈیزائن کی تیاری کا کام سونپا ہے۔
یونیورسٹی نے محمود آباد نالہ کا ایک تفصیلی ڈیزائن اور ازسر نو تکمیل کا منصوبہ پیش کیا ہےباقی دو دیگر نالوں کی ڈیزائننگ اور سروے کا کام 15 جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ ڈیزائن کو منظوری کیلئے پیش کردیاگیا ہےجہاں تک ڈیزائن کی تفصیلات کا تعلق ہے تو وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انکے پشتوں کے ساتھ تعمیر شدہ319اسٹرکچرز متاثر ہونگے۔ اوفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ محمود آباد نالہ پر کام جلد شروع کیا جانا چاہئے تاکہ منصوبے کو تکمیل جلد از جلد کی جاسکے۔
کے۔فور منصوبہ کے ضمن میں اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے کے فورمنصوبے کی تکمیل کا کام اپنے ذمے لیا ہے لہذا تمام متعلقہ دستاویزات مرکزی حکومت کے حوالے کردئے گئے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے واپڈا کو اسکی تکمیل کا کام تفویض کیا ہے اور اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا عزم کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کی سطح پر تفوض کرنے کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے قانون میں ضروری ترامیم کی جا رہی ہیںوزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت میگا پراجیکٹس، ملیر ایکسپریس وے اور آئی سی آئی پل کی ری ماڈلنگ کرنے جا رہے ہیں۔
یہ دونوں اسکیمیں شہر میں ٹریفک کی روانی کو نئی جہت دیں گے۔ دوسری جانب کراچی سیمت سندھ بھر میں سندھ کی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا اس موقع پر مختلف ثقافتی و سماجی تنظیموں کے جانب سے ریلیاں بھی گئیکراچی میں سی ویوپرخواتین کی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو منایا جانے والے سندھی یوم ثقافت کو سندھ کے باسی عید کے تہوار کی طرح مناتے ہیں۔
اس سلسلے میں ہر کوئی سندھ کے روایتی رنگوں میں رنگا جاءے گا اور سندھی ٹوپی اور اجرک زیب تن کیے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ اس دن کو بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گءی ہیں،ثقافتی ورثے سے مالامال سندھ کی سرزمین پر آج سندھی ٹوپی اوراجرک ڈے منایا جائے گا یہ دن منانے کی روایت نے سندھ کی دم توڑتی ثقافت میں نئی روح پھونک دی ہے۔
سندھی کلچر اس دن کی منابت سے وزیر اعلی ہاوس میں تقریب ہوئی جس میں امریکی قونصلیٹ کے عملے نے بھی شرکت کی اور سندھی اجرک ٹوپی زندہ باد کے نعرے لگائے گورنر سندھ عمران اسماعیل ۔سید غوث علی شاہ ،کپٹن ھلیم صدیقی ،جلال محمود شاہ ،جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی و دیگر نے سندھی قوم کو یہ دن منانے پر مبارک باد دی گورنر ہاوس میں سندھی ثقافت ڈے مناتے ہوئے گورنر سندھ اپنے ہی اتحادی جماعت پر برس پڑے اور کہ ہم اپنا ثقافتی دن منارہے ہیں،سندھ کی ثقافت پرانی ہے سندھ دھرتی نے تمام لوگون کو جگہ دی پورے ملک کو سندھ آج بھی سینے سے لگارہا ہے۔
سندھ کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گاہمارا سندھ ایک رہے گا، سندھ کے خلاف باتیں کرنا قبول نہیں سندھ میں رہنے والے کچھ لوگ نفرتیں بانٹتے ہیں،ہمارے صوبے کے خلاف باتیں کرتے ہیں، صوبے میں رہنے والا ہر شخص سندھی ہےاس شہر کو دہشتگردوں کی نظر لگی،30 سال تک ہم لوگوں کے اس عذاب کو جھیلا،بوریوں سے لاشیں اور بھتے کا دور تھاکراچی کو بند کرانے کی آوازیں آتی تھی اس آواز کا ہم سب نے مقابلہ کیا،ہم اپنے کراچی کی رونقیں اور زندگی لوٹانا چاہتے۔