لاہور میں جاری پانچویں حسن طارق رحیم اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں بارش کی وجہ سے آج میچز نہ ہو سکے۔
لاہور جم خانہ کلب میں ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے 8 میچز 2 روز میں کھیلے جائیں گے۔
مردوں کے سنگلز سیمی فائنل میں عقیل خان کا مقابلہ یوسف خان سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں دو بھائی مدثر اور مرتضی مد مقابل ہوں گے۔
خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں پاکستان نمبر ون سارہ محبوب کا مقابلہ نور ملک سے اور دوسرے سیمی فائنلز میں اوشنا سہیل کا مقابلہ عیشا جواد سے ہوگا۔
مردوں کے ڈبلز سیمی فائنلز میں عقیل اور شہزاد خان کا مقابلہ مدثر اور مرتضی سے ہوگا، دوسرے ڈبلز سیمی فائنل میں عابد اور وقاص کا مقابلہ ہیرا اور یوسف کے ساتھ کھیلا جائے گا۔
لڑکوں کے انڈر 18 کے فائنل میں شعیب اور عاقب حیات مد مقابل ہوں گے۔