• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ویرات کوہلی کی جگہ روہیت شرما کو دینے کا وقت آگیا؟

ویرات کوہلی کی جگہ روہیت شرما کو آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم کپتان بنانے کی بحث میں تیزی آگئی ہے۔

حالیہ بھارتی لیگ میں اپنی ٹیم کو فاتح بنانے والے روہیت شرما کے حق میں اب ملک بھر سے آوازیں بلند ہورہی ہیں۔

ان ہی میں سے ایک بھارتی کرکٹر ٹیم کے سابق وکٹ کیپر پرتھیو پٹیل بھی ہیں، جن کا ماننا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی ٹی 20 ٹیم روہیت شرما کے حوالے کردی جائے۔

پرتھیو پٹیل جو حال ہی میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوئے نے کہا کہ ایک فارمیٹ کی کپتانی روہیت شرما کو دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر روہیت شرما کھیلنے کے قابل ہیں تو اب وقت آگیا ہے مختصر ترین طرز کی کرکٹ ٹیم کا کپتان اُسے بنادیا جائے۔

سابق بھارتی وکٹ کیپر نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جو آئندہ برس ہونا ہے، روہیت شرما نے بھارتی لیگ کے ذریعے ہمیں ٹیم بنانے، ٹورنامنٹ جیتنے کا طریقہ سمجھادیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک فارمیٹ کی کپتانی روہیت شرما کے حوالے کرنے سے ویرات کوہلی پر دباؤ بھی کم ہوجائے گا۔

پرتھیو پٹیل نے کپتانی ویرات کی جگہ کسی اور کو دینے کی بحث کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بات اس لیے ہورہی ہے کیوں کہ بھارت کے پاس ایک اور بھی آپشن آگیا ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بھارت میں کپتانی سے متعلق جاری بحث سے روہیت شرما اور ویرات کوہلی کے مابین دشمنی پیدا نہیں ہونی چاہیے۔

تازہ ترین