• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے اور ہفتے کو مری اور گلیات میں اچھی بارش کے ساتھ برفباری بھی متوقع ہے، بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

سندھ میں سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان جبکہ جنوبی، وسطی اور بالائی پنجاب کے ساتھ خیبر پختونخوا اور بالائی علاقوں میں بھی بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےمختلف شہروں میں بھی بادل برسیں گے۔

تازہ ترین