واشنگٹن (اے ایف پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی ناکامی کو بدلنے کی کوششوں کو تازہ ترین دھچکہ اس وقت لگا ہے جب سپریم کورٹ نے ان کے اتحادیوں کی جانب سے اہم ریاست پنسلونیا کے نتائج کو کالعدم قرار دلوانے کی کوشش کو رد کر دیا۔اے ایف پی کے مطابق عدالت عظمیٰ جس کے 9میں سے 3ججز ٹرمپ کے تعینات کردہ ہیں نے اپنے فیصلے کی وضاحت نہیں کی ناہی کسی جج نے اس سے اختلاف کیا ہے۔