راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ،ملتان اور فیصل آباد کیلئے ڈی سی اوز کی تعیناتی کیلئے متوقع امیدواروں کے انٹرویو ہورہے ہیں۔بدھ کو پانچ کے قریب افسران کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔جن میں سلمان غنی،نادر چٹھہ،محمد ایوب،شاہد نیاز اور سلوت سعید شامل ہیں۔راولپنڈی کیلئے ڈی سی او کے نام کو حتمی شکل وزیر داخلہ کی وطن واپسی پر دی جائے گی۔ادھرڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال کے تبادلہ کے بعد ڈی سی او راولپنڈی کا اضافی چارج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر راولپنڈی عارف رحیم کو دیدیا گیا ہے۔سابق ڈی سی او راولپنڈی کو سی ایم آفس پنجاب میں سپیشل سیکرٹری کوآرڈینیشن تعینات کیا گیا ہے۔عارف رحیم نئے ڈی سی او کی تعیناتی تک کام کرتےرہیں گے۔