• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی جنگی مشقوں کا آغاز

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستان فضائیہ اور چینی فضائیہ کے مابین مشترکہ ہوائی مشق شاہین- IX پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر شروع ہوگئی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چینی فضائیہ(PLAAF) کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے جو اس فضائی مشق میں حصہ لے گا۔یئر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف(آپریشنز) پاک فضائیہ اور میجر جنرل سن ہانگ، اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف چینی فضائیہ (PLAAF) اسافتتاحی تقریب کے موقعے پر موجود تھے۔میجر جنرل سن ہانگ نے کہا کہ یہ مشترکہ فضائی مشق جنگی تربیت کو مزید بہتر بنانے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

تازہ ترین