• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سی پیک کیخلاف را کے خصوصی سیل کی نگرانی خود کررہے ہیں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بھارت، پاک چین اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، اس ضمن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، سی پیک کو نقصان پہنچانے کیلئے مختص خصوصی سیل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ سیل 2015میں ہندوستان کی خارجی انٹلیجنس ایجنسی را کے صدر دفتر میں قائم کیا گیا تھا۔

یہ سیل 500 ملین امریکی ڈالر (تقریبا 80 ارب پاکستانی روپے) کی ابتدائی سرمایہ کاری سے تشکیل دیا گیا تھا، اس کا کام پاکستان میں تخریبی کارروائیوں سمیت اس کو سبوتاژ کرنے اور کمزور کرنے کیلئے حکمت عملی تجویز کرنا ہے۔

یہ ونگ را کے ذریعہ بھارتی وزیر اعظم کو براہ راست ان کے سکریٹری کے ذریعہ رپورٹ کرتا ہے۔ را کے بجٹ لامحدود ہیں اور وہ بھارتی پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کے ڈوزیئر میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ بھارت نے بلوچستان میں دیگر منصوبوں کو نشانہ بنانے کیلئے 700 فیلڈ آپریٹرز کی ایک فورس بھی بنائی ہوئی ہے۔

اس فورس کو بنانے میں 60 ملین امریکی ڈالر کے فنڈز خرچ کیے گئے ہیں، اس فورس کی نگرانی 24 رکنی کمیشن کرتا ہے جس میں را کے 10 سینئر افسران شامل ہیں۔ بظاہر اس 700 ممبران کی فورس کو ہدایات را کا سی پیک سیل جاری کرتا ہے۔

تازہ ترین