لاہور ( جنرل رپورٹر ) جناح ہسپتال کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے گوہر اعجاز فائونڈیشن، پی آئی ٹی بی اور جناح ہسپتال کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے، ایم او یو کے تحت ہر سال آنے والے 25 لاکھ سے زائد مریضوںکے ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔