کراچی میں قیوم آباد کے علاقے سے نمرتا نامی لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی ، واقعہ کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق قیوم آباد کے علاقے سے 17سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی ہے، لڑکی نمرتا کے مبینہ اغوا ءکا مقدمہ اس کے والد بھگوان داس کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
نمرتا کے والد بھگوان داس نے پولیس کو بتایا کہ 7دسمبر کو نیند سے اٹھا تو میری بیٹی نمرتاگھر میں نہیں تھی۔
بھگوان داس کے مطابق قدیر تنولی نامی لڑکا اکثر میرے گھر کےباہر چکر لگاتا رہتا تھا، مجھے شک تھا کہ قدیر تنولی میری بیٹی سے رابطے میں ہے، میری بیٹی کو قدیر تنولی ہی بہلا پھسلا کر غلط نیت سے اغواء کر کے لے گیا ہے۔
نمرتا کے والد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اسکی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔