• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کا میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند طلباء کو مشورہ

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے میڈیکل کالج میں داخلے کے خواہش مند طلباء کو مشورہ دے ڈالا۔

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں میڈیکل کالج میں داخلے کے خواہش مند طلباء کو مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے بے قرار طلباء کو چاہیئے کہ وہ بائیو ٹیک کا شعبہ اختیار کریں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ 15 سال بعد ڈاکٹرز کا پیشہ ختم ہونا شروع ہو جائے گا، جس کی جگہ بائیو ٹیک لے گا۔


وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیسن اور میڈیکل کے دیگر شعبوں کا مستقبل بائیو ٹیک ہی ہے۔

تازہ ترین