• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے 1559 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1559 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو مثبت کیسز کی 12.3 فیصد شرح ہے۔ صوبے میں کورونا کے مزید 10مریض انتقال کرگئے۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12703ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 1559 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو مثبت کیسز کی 12.3 فیصد شرح ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 2113046 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 191246 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں مزید 1112مریض صحتیاب ہوگئےاور اس دوران کورونا کے مزید 10مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 3109 ہوگئی ہے۔


سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کے 1559 کورونا کیسز میں 1262نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

تازہ ترین