• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mand Died In Police Custody In Kasur
قصورکےقصبےکوٹ رادھا کشن میں پولیس حراست میں ایک شخص پُراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ورثاء کا کہناہے کہ ملزم کی ہلاکت پولیس تشدد سے ہوئی،جبکہ پولیس کہتی ہے کہ اسے دل کا دورہ پڑا۔

36 سالہ نذیر احمدقصور کےقصبےکوٹ رادھاکشن میں چوکیداری کرتا تھا،پولیس چوکی بھمبا کےاہلکاروں نےاسے اپنے دوست محمداشرف کی والدہ تاج بی بی پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا ،صبح پولیس اہلکاروں نےگھر والوں کو اطلاع کی کہ نذیردل کا دورہ پڑنےسےدم توڑ گیاہے،ورثاء نے الزام عائدکیاہے کہ نذیر کی ہلاکت پولیس تشدد سےہوئی ۔

ڈی ایس پی صدر سرکل عارف رشیدنے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے قصورمنتقل کر دی اور کہاہےکہ تشدد سے موت ثابت ہوئی تومتعلقہ اہلکاروں کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین