پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ کہتے تھے کہ این آر او نہیں دینگے، اب پچھلےدو دن سے نواز شریف سے این آر او مانگ رہے ہیں۔
شنگھائی برج پر لیگی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے، مہنگائی کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہاتھ جوڑ کر نواز شریف سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ لیکن نواز شریف تمھیں این آر او نہیں دے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ لاہور فیصلہ کرے گا کہ جعلی اسمبلیوں سے استعفے دے کر ان کے منہ پر ماریں گے۔
مریم نواز نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کی عوامی رابطہ مہم ریلی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون نے باضابطہ اپنی جماعت کو استعفوں کے لئے نہیں کہا، لیکن ہمارے پاس استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہہ دیا تھا ان کا مقابلہ بچوں اور سیاسی بونوں سے نہیں، یہ حکومت جلد ہی انجام کو پہنچے گی۔
انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کا جلسہ اس حکومت کے لیے آخری دھکا ثابت ہوگا۔