• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسہ ہوگا، ضرور ہوگا اور وہیں ہوگا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سب کا متفقہ فیصلہ ہے کہ استعفے اپنی پارٹی قیادت کے پاس جمع ہوں گے، جلسہ ہوگا ضرور ہوگا اور وہیں ہوگا۔

لاہور میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے ایک بار پھرحکومت کو نشانے پر رکھ لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہيں، ان کا تو کوئی منصوبہ ہی نہیں ہے جس پر ہم تختیاں لگائيں۔


انہوں  نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کل فیصلوں کا اعلان کیا، سب کا متفقہ فیصلہ ہے کہ استعفے پارٹی سربراہان کے پاس جمع ہوں گے۔

تازہ ترین