ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے مرکزی فیصلہ ساز کمیٹیوں کا ہنگامی مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو اور سینٹرل ورکنگ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سی ای سی اور سی ڈبلیو سی کا مشترکہ اجلاس دوپہر دو بجے لاہور میں ہوگا، اجلاس میں پی ڈی ایم کے 8دسمبر کے سربراہی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے حکمت عملی کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں ووٹ چور حکومت کو اقتدار سے نکال باہر کرنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ ووٹ چور حکومت سے عوام کی نجات کے فیصلہ کن مرحلے میں فیصلہ کن فیصلے ہوں گے۔