آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍رجب المرجب 1442ھ25؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلاول بھٹو کی مریم نواز سے ملاقات کیلئے جاتی امراء آمد


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کے لیے لاہور میں ان کی رہائشگاہ جاتی امراء پہنچ گئے۔

بلاول بھٹوزرداری کے ساتھ وفد میں یوسف رضا گیلانی، شیری رحمٰن اور قمرالزمان کائرہ بھی شامل ہیں۔

بلاول بھٹو ملاقات میں مریم نواز سے نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما 13 دسمبر کے جلسے اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور پہنچے ہیں ۔

قومی خبریں سے مزید