• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا نجی تعلیمی اداروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے  نجی تعلیمی اداروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کے وفد نے  سیکرٹری تعلیم فرح حامد سے  ملاقات کی ہے۔

ذرائع وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کم فیس والے پرائیویٹ اسکولوں کو بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وزارت  تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹریشن میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ میں داخلہ جات بھجوانےکی آخری تاریخ میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ذرائع وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں میں ہفتہ میں ایک دن بچوں کو بلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں نے11جنوری کو ہر صورت تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین