• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی عوامی زندگیوں پر سیاست المیہ ہے، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کی عوام کی زندگیوں پر سیاست کو المیہ قرار دیدیا۔

ایک تقریب سے خطاب میں عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں سیاسی وابستگی نہیں، پچھلی حکومت کے جاری منصوبے نہیں روکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں کسی امتیاز کے بغیر ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔


ان کا کہنا تھا کہ داتا دربار اور بی بی پاک دامن کے مزار پر آنے والے زائرین کو بہتر سہولیات دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے ہونے کا مقصد یہ نہیں لاہور کو بھول سکتا ہوں، صوبائی دارالحکومت میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس منصوبے میں توسیع کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے منصوبے لارہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں سے لاہور کی تقدیر بدل جائے گی، تمام دستیاب وسائل لاہور پر بھی لگارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ منصوبے سالوں میں نہیں، رات دن محنت کرکے مختصر ترین وقت میں بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار بستر پر مشتمل جدید اسپتال، اقبال ٹاؤن کریم بلاک میں انڈر پاس منصوبہ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر عالمی معیار کا بس اسٹینڈ بنائیں گے۔

تازہ ترین