• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی کثیر المنزلہ عمارتوں کو خوبصورت بنانے کا حکم

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے شہر کی کثیر المنزلہ عمارتوں کو خوبصورت بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

کمشنر کراچی کے مطابق شہر قائد کی بیشتر عمارتیں بدصورتی میں اضافہ کرتی ہیں، انہیں دیکھنے سے انسانی ذہن پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہم شاہراہوں پر کثیر المنزلہ عمارتوں پر رنگ و روغن کیا جائے، بلند و بالا عمارتوں کے مالکان اور مکین ان کی تزئین و آرائش کے پابند ہوں گے۔


کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ تمام کثیرالمنزلہ عمارتوں اور بنگلوں کے مکین اپنی بالکونیوں میں گلدستے سجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر عمارتوں کے مکین اپنے ٹیرس اور بالکونیوں کوہرا بھرا رکھیں۔

افتخار شلوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایم سیز اور کے ایم سی کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ ان احکامات پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے۔

تازہ ترین