• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: وراثت میں خواتین کے حصے کا ترمیمی بل جمع

خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں وراثت میں خواتین کے حصے کا ترمیمی بل جمع کرادیا گیا۔

خیبرپختونخوا لینڈ ریونیو ترمیمی ایکٹ 2020ء میں ترمیم رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے جمع کرائی ہے۔

ترمیمی بل کے مطابق گھر کے سربراہ کی وفات کے بعد ورثا 30 دن میں جائیداد تقسیم کرنے پابند ہوں گے۔


اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے ترمیمی بل کے مطابق جائیداد کی تقسیم پر ورثا میں اتفاق رائے قائم نہ ہونے پر متعلقہ ریونیو آفیسر جائیداد تقسیم کرے گا۔

ترمیمی بل کے مطابق ریونیو افسر وراثت کے معاملے کا فیصلہ 6 ماہ کے اندر کرے گا جبکہ اس معاملے میں غفلت برتنے پر محکمہ ریونیو سزا کا ذمے دار ہوگا۔

بل کے مطابق قانونی ورثا شکایت کی صورت میں متعلقہ ضلعی کلکٹر، ڈی سی او سے رجوع کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین