سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 166 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد اب تک کووڈ-19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 749 تک پہنچ گئی۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کورونا سے 13 اموات ہوئیں۔
مملکت میں اب تک اس مہلک مرض سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 36 ہو چکی ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے نئے کیسز کی فہرست میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد ریاض ریجن میں رہی جہاں 60 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
مکہ مکرمہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 34 رہی جبکہ مدینہ منورہ میں 23 اور مشرقی ریجن میں 22 افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے۔