• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبائیڈن کے انسدادِ کورونا سے متعلق بڑے دعوے

واشنگٹن ( نیوزڈیسک) نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالنے سے قبل اپنی حکومت کے ابتدائی 100 دن سے متعلق اپنے پیش رو کی طرح بڑے دعوے کیے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی وبا کورونا پر قابو پانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسے تمام اقدامات کریں گے جو ٹرمپ حکومت نے نہیں کیے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا کورونا کے باعث اموات میں سرفہرست ہے۔ اپنے اہداف واضح کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح ہم صحت کو بھی اہمیت دیں گے اور اس شعبے میں اہم عہدوں پر نامزدگیاں کرتے ہوئے ابتدائی 100 دنوں میں زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسین اور ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر میں امریکی عوام سے براہ راست بات کروں گا اور ان سے درخواست کروں گا کہ عالمی وبا کو شکست دینے کے لیے ماسک استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 100 دن میں ہم 100 ملین کورونا ویکسین تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ اس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمیں وقت درکار ہوگا، تاہم امید ہے کہ 100 دن میں ہم کورونا پر بہت حد تک قابو پا لیں گے۔ جوبائیڈن نے امریکی کانگریس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا ویکسین کے لیے درکار فنڈز کی فوری منظوری دے، ورنہ یہ عمل متاثر ہوگا۔
تازہ ترین