• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُلٹے بھی لٹک جائیں NRO نہیں ملے گا، مسرت جمشید چیمہ

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ پی ڈی ایم کی ''آخری منزل'' صرف این آ ر او کا حصول ہے، یہ اُلٹے بھی لٹک جائیں تو انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اہل لاہور نے لا تعلق رہ کر پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن کردی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ راجکماری نے خواتین شرکاء کو نئے کپڑے پہن کر آنے کا پابند کیا ہے جبکہ  اراکین اسمبلی کو کارکنان کی گنتی کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مفاد پرست جان لیں تحریکیں کروڑوں روپےخرچ کرنے سے کامیاب نہیں ہوتیں۔

تازہ ترین