• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید سردی کے باوجود پی ڈی ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد کی جلسہ گاہ میں موجود رہی


لاہور کے مینار پاکستان  میں شدید سردی کے باوجود پی ڈی ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد  جلسہ گاہ میں موجود رہے ۔

سیالکوٹ، گوجرانوالا اور دیگر شہروں سے ن لیگ کی ریلیاں مینار پاکستان پہنچے۔

 محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج رات لاہور کا پارہ 6 ڈگری تک گرسکتا ہے، دھند بھی ہوگی۔

پی ڈی ایم نے کارکنوں کو موسم کے مطابق کپڑوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جلسے میں پارٹی قیادت بھی پہنچ چکی ہے اور جلسے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی خطاب کیا ہے ۔


  نائب صدرن لیگ مریم نوازنے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کے اطراف کی ساری سڑکیں بھر چکی ہیں ، ہزاروں لوگ پنڈال میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے۔

 مریم نواز نے کہا کہ کارکن جلسہ گاہ میں موجود خواتین کا احترام اور ان کی حفاظت کریں ، عوام نے اس حکومت کو مینار پاکستان کی بلندی سے نیچے پھینک دیا ہے۔

تازہ ترین