• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسی سوچ رکھنے والوں کو ﷲ ہدایت دے، عامر کا وقار پر طنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے دورے میں پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر نےبولنگ کوچ وقار یونس کے بارے میں طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ﷲ ہدایت دے جو ایسی سوچ رکھتے ہیں۔ ناراض محمد عامر نے یہ بات وقار یونس کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہی۔

ا یک صحافی نے ٹوئٹر پر عامر سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے سے متعلق سوال کیا تھا۔ قبل ازیں وقار یونس نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عامر کا ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

عامر ورک لوڈ کی وجہ سے ٹیم سے الگ نہیں ہو ئے، عامر ایک پرائیوٹ لیگ بھی کھیل رہے ہیں، اگروہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے تو ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔

تازہ ترین