لندن ( آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے چینی 52روپے فی کلو پر چھوڑی، پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور مافیاز کی سرپرستی اس قیمت کو 2سال میں 102روپے فی کلو پرلے گئی اور اب عمران نیازی اس قیمت کو 81روپے پر لانے کے شادیانے بجا رہے ہیں .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے چینی 52روپے فی کلو پر چھوڑی، پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور مافیاز کی سرپرستی اس قیمت کو 2سال میں 102روپے فی کلو پرلے گئی اور اب عمران نیازی اس قیمت کو 81روپے پر لانے کے شادیانے بجا رہے ہیں.
ایک جعلی کامیابی جو پاکستانی عوام کو 400ارب روپے کا چونا لگانے کے بعد حاصل کی۔