کوئٹہ(آن لائن)اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا، حاجی نذر علی پیرعلیزئی،شان عالم کاکڑ،عین الدین ترین،ثنا اللہ کاکڑ،غلام محمد کاسی،یاسین آغا،صحبت کاکڑ،زمان کاکڑ،اخلاق بازئی،ماسٹر عزیز کاکڑ،ندیم کاسی،ملک عرفان بازئی اور حبیب ننگیال نے کوئٹہ میں مقامی قبائل کی جدی پشتی اراضی پر قبضے اور حق کیلئے احتجاج کرنے والے قبائل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قبائل کی اراضی پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دینگے انہوںنے کہاکہ لوگوں کے جان ومال کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں وہ اپنا کرداریقینی بنائے تاکہ لوگ اپنی اراضی سے محروم نہ ہوں اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے والوں کی گرفتاری افسوسناک اورقابل مذمت ہے حکومت گرفتار افراد کی فوری رہائی یقینی بناکر مسئلہ کامستقل حل تلاش کرے۔