• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے عوام کو تبدیلی کے سہانے خواب دکھائے تھے ، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام کو تبدیلی کے سہانے خواب دکھائے تھے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ تحریک انصاف سمجھ نہیں پا رہی کہ کیوں عوام پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں،  پاکستان کےعام آدمی کا بیانیہ پی ڈی ایم نے پیش کیا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ڈھائی سال میں صرف اخلاقی پستی نظر آتی ہے، جو حکومت ہر وعدے پر یوٹرن لیتی ہے اخلاقی اعتبار سے بالکل فارغ ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت میں آنے سے پہلے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، اب حالیہ انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف جانے میں دیر کردی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  اس حکومت نے لوگوں کے گھروں کو گرانا شروع کیا، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ تھا، سوائے اپنے دوستوں کے کسی کو نوکری نہیں دی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ روزگار تو کسی کو نہیں دیا لوگوں کی نوکریاں چھیننا شروع کر دیں، اسد عمرنے اسٹیل ملز ملازمین سے کہا تھا کہ اپنی حکومت کے ساتھ نہیں مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

 اُن کا کہنا تھا کہ  تمام تر سازشں رکاوٹوں کے باوجود پی ڈی ایم کی تحریک آگے بڑھی ہے، پی ٹی آئی کی نالائق حکومت نے عوام کو سڑک پر نکلنے پر مجبور کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لاہور جلسے نے بتا دیا کہ سلیکٹیڈ حکومت کی پالیسی کو ہم نہں مانتے، ماضی میں جنہوں نے پی ٹی آئی کا خیال رکھا آج پی ٹی آئی ان کا خیال رکھ رہی ہے۔

 مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  چینی 55 روپے کلو تھی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے قیمت بڑھی ہے۔

تازہ ترین