آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کی تنظیمی خامیوں پر سوال اٹھادیا


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کی تنظیمی خامیوں پر سوال اٹھا دیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پارٹی میں سزا اور جزا کا عمل ہونا چاہیے، کچھ لوگوں نے جلسے کے حوالےسے پوری ذمہ داری نہیں نبھائی۔

سعد رفیق کے جواب میں  مریم نواز نے واضح الفاظ میں کہا کہ پارٹی میں جزا اور سزا کا عمل بھی ہو گا اور جن لوگوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی ان سے پوچھا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی سی ای سی، سی ڈبلیو سی، ایم این اے اور سینیٹرز کے اجلاس میں مریم نواز نے پارٹی ذمہ داران سے خطاب بھی کیا۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ صرف عمران خان سے نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بھی ہے۔ پارٹی کومضبوط کرنا ہے۔ پی ڈی ایم کے فیصلے کے بعد استعفے کب استعمال کرنے ہیں اس پر آپ کو کسی مشکل میں نہیں ڈالیں گے، مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ مریم صاحبہ آپ کی شکل میں فاطمہ جناح اور بینظیر بھٹو نظر آتی ہیں۔


ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ مریم صاحبہ جلسہ کامیاب ہونے کا کریڈٹ دوسروں کےساتھ آپ کو جاتا ہے۔ لاہور کے لوگوں کو جلسے کیلیے آپ نے جس طرح موبلائز کیا تھا وہ قابل تعریف ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کامیاب جلسہ منعقد کرنے کیلیے مریم نواز نے بہت متحرک کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق کچھ ایم این اے اور سینیٹرز مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔

قومی خبریں سے مزید