• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب ہم اسمبلیوں کو چھوڑیں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنادیا ہے، جب ہم اسمبلیوں کو چھوڑیں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ 13 دسمبر کو سارے قافلوں کا رخ مینار پاکستان کی طرف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کی خاطر سب کام کیے ہیں، ہمیں غدار تک کہا گیا، کیا سارے وزیراعظم غدار تھے؟۔


سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنادیا اس لیے ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے۔

تازہ ترین