کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی یونائیٹڈ یوتھ فٹ بال لیگ میں اورنگی یوتھ اکیڈمی نے ملیر یوتھ اکیڈمی کو 4-2 سے ہرادیا، فاتح ٹیم کے شہباز نے ہیٹ ٹرک کی۔ حریف ٹیم کے دونوں گول عارف نے کئے۔ ادھر اولڈ گولیمار یوتھ اکیڈمی نے لیاری یوتھ اکیڈمی 1-0 کی شکست دی۔ میچ کا واحد گول سلیمان نے کیا جبکہ ماری پور فٹبال گرائونڈ میں اولڈ گولیمار اور ماری پور یوتھ اکیڈمی کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔