• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کی حکومت کو مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن پر اسد عمر کا دلچسپ تبصرہ


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت کو مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن پر وفاقی وزیر اسد عمر نے  دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا نے سنجیدگی سے مطالبہ کیا کہ31 جنوری تک حکومت مستعفی ہوجائے تو مجھے ڈر لگا۔

اسد عمر نے کہا کہ مجھے ڈر لگا کہ اگر عمران خان ٹی وی دیکھ رہے ہوں تو کہیں ہنستے ہنستے کرسی سے نا گر جائیں۔


اسد عمر نے کہا کہ میڈیا سے بات چیت میں جھکے سر، گرے کاندھے، آنکھوں میں غم اور پریشانی نظر آئی۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اپوزیشن کے اکابرین کسی بہت بڑے سیاسی حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

تازہ ترین