• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 دسمبر گزر گیا، 13 دسمبر گزر گیا، 31 دسمبر بھی گزر جائے گا، فردوس عاشق


وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 دسمبر گزر گیا ۔ 13 دسمبر گزر گیا۔ اب 31 دسمبر بھی گزر جائے گا۔

اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز مان لیں آپ کی جماعت میں بغاوت ہوچکی، اب بھی وقت ہے اپنی اصلاح کریں۔

ان کاکہنا تھا  کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا  کہ مولانا نے جنوری یا فروری کہا، جہاں ’یا‘ آجاتا ہے وہاں ابہام ہوتا ہے، پی ڈی ایم کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا  کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی وزیراعظم کا بال بیکا نہیں کرسکتیں۔

تازہ ترین