• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے اراکین اگلے الیکشن کیلئے ہم سے رابطہ کررہے ہیں، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے اراکین اگلے الیکشن کیلئے ہم سے رابطہ کررہے ہیں، ڈوبتے سورج اور ڈوبتی کشتی میں کوئی سوار نہیں ہوتا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پر اعتماد ہوتی تو وزیراعظم سے وزراء تک سانس نہ پھولی ہوتی۔

 احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بہت دباؤ میں ہے، کل کے جلسے سے ایوان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، اپوزیشن ترجمانوں کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلے گی، 31 دسمبر تک تمام ممبران سے کہا ہے کہ  لیڈر شپ کو استعفے دے دیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سوا چار سو نشستیں ہیں، جب سوا چار سو استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ اعلان ِلاہور میں ہم نے پاکستان کو نئی بنیاد پر کھڑے ہونے کی بات کی ہے، حکومت کو دو سال  سے بات سمجھاتے رہے ہیں کہ پارلیمنٹ کو بے وقعت نہ کریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے جب بھی پارلیمنٹ کی بات کی تو حکومت کہتی ہے این آر او مانگ رہے ہیں۔

تازہ ترین