پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے اسلام آباد جائیں گے۔
احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام نے فیصلہ دے دیا ووٹ چور، نالائق اور احمق ٹولے کو گھر جانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ جعلی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم تھا، عوام کے تاریخی اجتماع نے آئین، جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کے حق میں فیصلہ دیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ مینار پاکستان پر عوام کی بے مثال حاضری پی ڈی ایم اور نوازشریف کے بیانیے کی فتح ہے۔