• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں 400 صحافی جیلوں میں ہیں، رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز

برلن(جنگ نیوز، پی پی آئی) رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اپنی سالانہ رپورٹ برائے 2020 جاری کردی ہے۔ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں قریب چار سو صحافی جیلوں میں مقید ہیں۔رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اس رپورٹ میں مختلف ممالک میں میڈیا کے افراد کے لیے مشکل حالات پر خاص فوکس کیا ہے اور بتایا کہ اس وقت مختلف ملکوں میں تین سو ستاسی صحافی اور میڈیا کارکن جیلوں میں پابند ہیں۔ رپورٹ میں چین کے علاوہ بیلا روس میں صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے افراد کے لیے مجموعی صورِت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ کئی مقید صحافیوں کو علالت کی وجہ سے مناسب طبی سہولیات تک رسائی نہ ملنے پر بھی افسوس ظاہر کیا ہے دنیا بھر میں سب سے زیادہ صحافی مصرکی جیلوں میں ہیں، رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے بیلا روس میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی کوریج کے دوران گرفتار صحافیوں کے حوصلے کی تعریف بھی کی۔ بیلا روس میں حکومتی کریک ڈاؤن میں تین سو ستر صحافیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین