اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے جیل میں قید اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سے ملاقات کی اجازت دے دی ، بلاول بھٹو زرداری (آج) منگل کو شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے، جہاں وہ شہباز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار افسوس کرینگے۔ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما قمرزمان کائرہ نے بلاول بھٹوکی آمد سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل کوخط لکھ دیا ہے، اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ شیری رحمان،راجہ پرویز اشرف اور قمرزمان کائرہ بھی ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے کے درمیان ہوگی۔