• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب خان کی فٹنس کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، ذرائع مینجمنٹ

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی فٹنس کو مکمل طور پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

‏ذرائع مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ آکلینڈ پہنچنے پر بھی شاداب خان کی فٹنس کو مانیٹر کیا گیا، شاداب خان تیزی سے بہتر ہوئے ہیں۔

‏کل ٹریننگ سیشن میں شاداب خان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

منجمنٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ  بابر اعظم کی غیر موجودگی میں شاداب خان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قیادت کریں گے۔


‏شاداب خان ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے تھے، گزشتہ روز بولنگ کی تھی، پاکستان کرکٹ ٹیم آکلینڈ میں کل دوپہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی

‏پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین