وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔
پاکستان کے سعودی عرب سےتعلقات اور سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعودی سفیر نے شیخ رشید احمد کو وزارتِ داخلہ کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید نے سعودی سفیر سے گفتگو کے دوران خادمینِ حرمینِ شریفین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔