وفاقی کابینہ اجلاس میں پٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پٹرولیم بحران پر تیاری کی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر بحث بھی ہوئی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لیے 3 رکنی وفاقی وزراء کی کمیٹی قائم کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی میں وفاقی وزیر اسد عمر، شفقت محمود اور شیریں مزاری شامل ہیں۔