وزیراعظم عمران خان نے پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ پیش ہوئی تو وفاقی وزراء نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
وفاقی وزراء نے رپورٹ پر استفسار کیا کہ متعلقہ وزارت نے پٹرل بحران پر کیا کام کیا؟
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزراء نے پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں اور افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کی حتمی سفارشات کے بعد سخت کارروائی کریں گے۔
انہوں نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لیے 3 وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی۔
وزیراعظم کی بنائی گئی وفاقی وزراء کی کمیٹی میں اسد عمر، شفقت محمود اور شیریں مزاری شامل ہیں۔
انکوائری کمیشن نے مئی اور جون کے پٹرول بحران کا قصور وار سیکریٹری پٹرولیم اور ڈی جی آئل کو قرار دیا تھا۔
انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں دونوں ہی کے خلاف کارروائی کی سفارش کی اور بتایا کہ 66 مپنیوں کے لائسنس بھی غیر قانونی ہیں۔